پاکستان
Trending

صاف پانی کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت متحرک، پانچ روز میں جامع پلان طلب

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں ہر گھر تک صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فول پروف منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کے اہم اجلاس میں صاف پانی کے منصوبوں اور اتھارٹی کے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ پانچ روز کے اندر صوبہ بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے مکمل پلان پیش کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صاف پانی اتھارٹی پنجاب کو جدید خطوط پر ری اسٹرکچر اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ اتھارٹی کو تکنیکی اور انتظامی طور پر مزید مضبوط اور بااختیار بنایا جائے گا تاکہ عوام کو صاف پانی کی فراہمی کے منصوبوں پر مؤثر انداز میں عملدرآمد کیا جا سکے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات تیز کرنے اور منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button