شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 9 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پلنگ زئی، ندیم کوٹ اور کوٹ خضری کے علاقوں میں آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 4 اہم دہشت گرد بھی مارے گئے، جن میں خالد رضا، کامران، موسیٰ اور مفتوم شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے، جبکہ بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ ٹھکانوں کے خلاف کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔




