پاکستان
Trending

آئی ایم ایف کا پاکستان سے چوتھے جائزے پر سٹاف لیول معاہدہ، 1.21 ارب ڈالر کی راہ ہموار

 

اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان قرض پروگرام کے چوتھے جائزے پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کے تحت پاکستان کو مجموعی طور پر ایک ارب 21 کروڑ ڈالر کی مالی معاونت ملنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (ای ایف ایف) کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر جبکہ ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (آر ایس ایف) کے تحت تقریباً 21 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

اسٹاف لیول معاہدے کے بعد حتمی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائے گی۔ بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کے لیے دونوں سہولتوں کے تحت رقم جاری ہونے کا عمل آگے بڑھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button