اسلام آباد: بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی دفتر خارجہ پہنچ گئے، جہاں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
بحرینی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کے درمیان دوطرفہ ملاقات ہوگی، جس میں پاکستان اور بحرین کے باہمی تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات میں علاقائی صورتحال اور امن و استحکام سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے مزید مواقع پر بھی بات چیت متوقع ہے۔




