راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ اسپن بارتھ ایدے کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سکیورٹی اور پاکستان و ناروے کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام کے حوالے سے پاکستان کا مؤقف اجاگر کیا اور مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون اور مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔ ملاقات میں پاکستان اور ناروے نے دفاعی و سکیورٹی شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔




