پاکستان
Trending

پاکستانی طلبا کے برطانوی ویزوں میں تاخیر، برطانوی ہائی کمشنر کی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی طلبا کے برطانوی ویزوں میں تاخیر اور پاک برطانیہ دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ویزوں میں تاخیر کے باعث سینکڑوں پاکستانی طلبا پریشان ہیں اور ان کے تعلیمی سال کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر پر زور دیا کہ پاکستانی طلبا کے لیے تعلیمی مواقع میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ویزوں میں تاخیر کا معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیمی و ادارہ جاتی روابط مزید مستحکم بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button