راولپنڈی: آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ایئر چیف نے قوم کو 79ویں یومِ آزادی کی مبارکباد دی ہے۔ مسلح افواج نے بانیانِ پاکستان اور شہدا کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج تمام خطرات کے خلاف مادرِ وطن کے دفاع، آئین کی پاسداری اور عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مسلح افواج نے امن، استحکام اور قومی ترقی کے لیے اپنا کردار جاری رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے




