پاکستان
Trending

صدر زرداری کی 1172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری

 

اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے بھجوائی گئی متعدد سمریوں کی منظوری دے دی۔ صدر نے مسلح افواج اور سول آرمڈ فورسز کے ایک ہزار 172 اہلکاروں کو فوجی اعزازات دینے کی منظوری دی ہے۔

صدرِ مملکت نے 17 اگست کو قومی اسمبلی کا اجلاس شام 5 بجے اور سینیٹ کا اجلاس شام 6 بجے طلب کرنے کی بھی منظوری دی۔ یومِ آزادی اور عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر اہل قیدیوں کی سزاؤں میں 100 روز کی خصوصی معافی کی منظوری بھی دی گئی، جبکہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو قومی اعزازات دینے کی سمری بھی منظور کرلی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button