سری نگر: بھارتی یومِ آزادی کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے۔ آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا کے مختلف ممالک میں کشمیری بھارتی قبضے کے خلاف احتجاجی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔
حریت کانفرنس نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی یومِ آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منا کر بھارتی قبضے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں اور عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائیں۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے ہیں۔ سری نگر سمیت اہم شہروں اور حساس مقامات پر بھارتی فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ شہریوں کی نقل و حرکت اور اہم مقامات کی نگرانی بھی بڑھا دی گئی ہے۔
حریت قیادت کا کہنا ہے کہ یومِ سیاہ منانے کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کے مطالبے کو اجاگر کرنا اور بھارتی قبضے کے خلاف عالمی سطح پر آواز بلند کرنا ہے۔




