باغ: آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے دو انتخابی حلقوں میں 23 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ کا عمل آج جاری ہے۔ پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
ایل اے 16 باغ تھری کے 14 پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں، جبکہ دوسرے حلقے کے 9 پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ جاری ہے۔
دونوں حلقوں میں 10 اگست کو پولنگ عملہ نہ پہنچنے اور بعض مقامات پر کشیدگی کے باعث پولنگ ملتوی کر دی گئی تھی۔
ری پولنگ کے موقع پر پولنگ اسٹیشنز اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ووٹرز کو پرامن ماحول میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔




