پاکستان
Trending

آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ، نواز شریف کو حتمی فیصلے کا اختیار مل گیا

 

مری: مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم مشاورت مکمل کرلی، آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے امیدوار کا حتمی فیصلہ پارٹی صدر نواز شریف کریں گے۔

مری میں نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، حمزہ شہباز اور آزاد کشمیر اسمبلی کے نومنتخب مسلم لیگی ارکان نے شرکت کی۔

اجلاس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور وزارت عظمیٰ کے امیدوار کے انتخاب پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب کا اختیار نواز شریف کو دے دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ غلام قادر کو وزارت عظمیٰ کے لیے مضبوط ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ طارق فاروق، کرنل (ر) وقار اور راجہ فاروق حیدر کے نام بھی زیرغور ہیں۔

اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال اور حکومت سازی کے آئندہ لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی قیادت مشاورت کے بعد آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام کا حتمی اعلان کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button