واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ اس وقت کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے اور نہ ہی کسی بات چیت کا شیڈول طے ہے۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی بدستور نافذ ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کھلی ہے اور معمول کے مطابق کام کر رہی ہے۔
امریکی صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز میں موجود تمام آبی بارودی سرنگیں یا تو ہٹا دی گئی ہیں یا انہیں ناکارہ بنا کر تباہ کردیا گیا ہے۔
ٹرمپ کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان طے شدہ 60 روزہ مذاکراتی مدت ختم ہوچکی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔
دوسری جانب ایران آبنائے ہرمز کی صورتحال پر امریکہ سے مختلف مؤقف رکھتا ہے اور مذاکرات کے حوالے سے بھی دونوں ممالک کے درمیان اختلافات برقرار ہیں۔




