کھیل
Trending

ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت آج فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے

 

بیلجیئم :ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کے گروپ ڈی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم مقابلہ آج ہوگا۔ قومی ٹیم کے لیے اگلے مرحلے میں رسائی کی امید برقرار رکھنے کے لیے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرنا لازمی ہے، جبکہ بھارت ڈرا کی صورت میں بھی اگلے مرحلے میں پہنچ جائے گا۔

روایتی حریفوں کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کو پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 4-1 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ ویلز کے خلاف میچ 3-3 گول سے برابر رہا۔

پاکستان کے لیے بھارت کے خلاف آج کا میچ انتہائی اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ کامیابی کی صورت میں قومی ٹیم اگلے مرحلے میں رسائی کی دوڑ میں شامل رہے گی، جبکہ شکست یا ڈرا کی صورت میں پاکستان کا سفر گروپ مرحلے تک محدود رہنے کا خدشہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button