واشنگٹن: بھارتی ہندو قوم پرست تنظیم راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے خلاف امریکی کمیشن نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے تنظیم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کے مطابق امریکی کمیشن نے آر ایس ایس پر بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف مبینہ حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کرتے ہوئے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ مطالبہ آر ایس ایس سربراہ کے دورہ امریکا سے قبل سامنے آیا ہے۔ امریکی کمیشن نے بھارت میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے تحفظ کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمیشن کے اس مؤقف سے بھارت میں اقلیتوں کے حقوق اور ہندوتوا نظریے سے متعلق جاری بحث مزید نمایاں ہوگئی ہے۔




