اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا دورہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کا حصہ ہے۔
دورے کے دوران مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے پُرامن، پائیدار اور جامع حل کے لیے کوششوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔




