لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت خصوصی اجلاس میں گوجرانوالہ ییلو لائن اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گوجرانوالہ ییلو لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے کی تکمیل کے لیے مارچ 2027 کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے ہوئے کام تین شفٹوں میں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیوں کی رفتار مزید تیز کرنے پر بھی زور دیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے گوجرانوالہ ییلو لائن اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ منصوبوں پر جاری کام کا ڈرون فوٹیج کے ذریعے جائزہ لیا۔
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ دونوں ماس ٹرانزٹ منصوبوں کے لیے اب تک 5 ہزار درختوں کی ری پلانٹیشن کی جا چکی ہے، جو ایک ریکارڈ ہے۔
مریم نواز نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی بروقت تکمیل کے ساتھ تعمیراتی معیار، شفافیت اور شہریوں کی سہولت کو بھی ہر صورت یقینی بنایا جائے۔




