پاکستان
Trending

اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ہدایات

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر جاری کام کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو کی چاردیواری، چیک پوسٹس کی ری ماڈلنگ، سائیکلنگ اور واکنگ ٹریکس پر پیش رفت کا معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ترقیاتی کام مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

وفاقی وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کی سڑکوں کو کشادہ کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی زون میں انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈپلومیٹک انکلیو کو جدید، محفوظ اور خوبصورت سفارتی زون بنایا جائے گا، جہاں سفارتی برادری کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button