پاکستان
Trending

پاکستان، ترکیہ کا اہم علاقائی و کثیرالجہتی امور پر رابطہ برقرار رکھنے کا فیصلہ

 

اسلام آباد:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

گفتگو کے دوران ریجنل فور کے آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس سمیت دیگر کثیرالجہتی روابط پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اہم معاملات پر مشاورت اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button