اسلام آباد:اسلام آباد کے پمز ہسپتال کی نرسری میں افسوسناک آتشزدگی کے باعث 14 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا، جبکہ متاثرہ مقام پر کولنگ کا عمل جاری ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نرسری میں آگ اے سی کا کمپریسر پھٹنے سے لگی، تاہم آتشزدگی کی حتمی وجہ کا تعین تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔ واقعے کے بعد اسپتال میں امدادی اور حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔




