اسلام آباد:اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے سات رکنی کمیٹی قائم کردی۔
تحقیقاتی کمیٹی آتشزدگی کی اصل وجوہات کا تعین کرے گی اور پمز ہسپتال میں فائر سیفٹی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی اسپتال میں فائر سیفٹی انتظامات اور دستیاب سہولیات کا بھی معائنہ کرے گی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کمیٹی کو 24 گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔




