پاکستان
Trending

پمز نرسری آتشزدگی، وزیراعظم کا فوری تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے پمز اسپتال کی نرسری میں آتشزدگی کے نتیجے میں نومولود بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے حکام کو ہدایت کی ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات اور محرکات کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران کا تعین کرکے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

شہباز شریف نے کہا کہ معصوم بچوں کے ساتھ پیش آنے والی یہ صورتحال ناقابلِ تلافی ہے، واقعے پر دل رنجیدہ ہے اور وہ غمزدہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی پمز اسپتال میں نومولود بچوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔1

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button