پاکستان
Trending

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی اہم ملاقات ، پنجاب اور شن جیانگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

 

بیجنگ:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دورۂ چین کے دوسرے روز شن جیانگ کے پارٹی سیکرٹری اور سیاسی کمشنر ہی ژونگ یو سے اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران پنجاب اور شن جیانگ کے درمیان اقتصادی ترقی، باہمی تجارت اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صحت، زراعت، معیشت اور کاروبار کے شعبوں میں تعاون کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز اور ہی ژونگ یو کے درمیان عوامی سطح پر روابط بڑھانے کے لیے پیپل ٹو پیپل ایکسچینج پروگرام پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پاکستانی طلبہ کو آن لائن تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی تجویز بھی زیرِ غور آئی۔

ملاقات میں دونوں خطوں کے عوام کے درمیان روابط مزید مضبوط بنانے اور باہمی تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنے پر بھی بات چیت کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button