پاکستان
Trending

پمز آتشزدگی: انکوائری کمیٹی کا نرسری اور ہسپتال کے مختلف حصوں کا معائنہ

 

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے، انکوائری کمیٹی نے 30 سے زائد ملازمین کے بیانات ریکارڈ کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ڈیوٹی ڈاکٹرز اور نرسز سے بھی پوچھ گچھ کی۔ چلڈرن اسپتال اور ایم سی ایچ میں تعینات 18 سکیورٹی گارڈز کے بیانات بھی قلمبند کیے گئے۔

حادثے کے وقت ڈیوٹی پر موجود عملے کا بائیومیٹرک ریکارڈ چیک کیا گیا، جبکہ کمیٹی نے نرسری کا تفصیلی معائنہ کرکے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے زچہ و بچہ کے اولڈ اور نیو بلاک کے کوریڈورز کا بھی جائزہ لیا۔ کمیٹی نے ہسپتال کے متعلقہ عملے سے واقعے کے بارے میں تحریری بیانات بھی طلب کرلیے ہیں۔

انکوائری کا مقصد آتشزدگی کے واقعے کی وجوہات اور ممکنہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button