پاکستان
Trending

آزاد کشمیر کو مثال بنانے کیلئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، افتخار گیلانی

 

مظفرآباد: آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم بیرسٹر افتخار گیلانی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ قائم مقام صدر آزاد کشمیر چودھری طارق فاروق نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کے اظہار پر پارٹی قیادت سمیت تمام افراد کا شکر گزار ہوں۔ آزاد کشمیر کو ایک مثال بنانے کے لیے ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا۔

بیرسٹر افتخار گیلانی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آزاد کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button