لندن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار برطانیہ کا کامیاب سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد لندن سے استنبول روانہ ہوگئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار استنبول میں اہم سرکاری مصروفیات میں شرکت کریں گے۔ ان کے دورے کے دوران اہم ملاقاتیں اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال بھی متوقع ہے۔




