لاہور: وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا پہنچ گئے، جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال، سانحہ پمز کی عبوری رپورٹ اور واقعے کے بعد کیے گئے اقدامات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
نواز شریف نے سانحہ پمز کو المناک قرار دیتے ہوئے مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی اور قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری طارق فاروق بھی جاتی امرا پہنچ گئے۔




