پاکستان
Trending

بشکیک میں شہباز شریف کی عالمی قیادت سے ملاقاتیں، دوطرفہ و علاقائی امور پر گفتگو

 

بشکیک:وزیراعظم شہباز شریف نے بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کونسل کے اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان سے غیر رسمی ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر مسعود پزشکیان، بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو، ازبکستان کے صدر شوکت مرزیویئف، تاجکستان کے صدر امام علی رحمان اور قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایف سے ملاقاتیں ہوئیں۔

ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ مختلف شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے کے امکانات بھی زیرِ غور آئے۔

شہباز شریف نے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کی اہمیت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button