پاکستان
Trending

اے ڈی بی کا پاکستان کی معاشی پیش رفت پر اظہار اطمینان، نجی شعبے اور برآمدات کے فروغ پر اتفاق

 

اسلام آباد: وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر ینگ منگ یانگ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں معاشی اصلاحات، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے لیے مالی سہولیات اور برآمدات کے فروغ پر گفتگو ہوئی۔

اے ڈی بی کے نائب صدر نے پاکستان کے مالیاتی نظم و نسق اور مجموعی معاشی استحکام میں بہتری کو سراہا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت اے ڈی بی کی خودمختار فنانسنگ کے ساتھ ساتھ نجی شعبے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں بینک کی بڑھتی ہوئی شمولیت کا خیرمقدم کرتی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایز کے لیے مالی وسائل تک رسائی پاکستان کی معاشی اور برآمدی حکمت عملی کا اہم جزو ہے، جبکہ نجی شعبے کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button