پاکستان
Trending

پاکستان اور سعودی عرب کا سائبر سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

دونوں ممالک نے سائبر خطرات سے نمٹنے کے لیے تجربات اور مہارتوں کے تبادلے کا فیصلہ کرلیا

 

 

ریاض: پاکستان اور سعودی عرب نے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیے۔

ریاض میں منعقدہ تقریب میں پاکستان کی وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ اور سعودی عرب کی نیشنل سائبر سکیورٹی اتھارٹی کے گورنر انجینئر ماجد المزیّد نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

مفاہمت کے تحت دونوں ممالک سائبر اسپیس کے تحفظ اور اپنے اہم قومی مفادات کے دفاع کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دیں گے۔ دونوں جانب سے سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تجربات، معلومات اور تکنیکی مہارتوں کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

معاہدے کا مقصد جدید اور ابھرتے ہوئے سائبر خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان سائبر سکیورٹی کے شعبے میں تعاون کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button