پاکستان
Trending

قلات میں فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

 

قلات: سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے قلات میں فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے نشانہ بناتے ہوئے تباہ کردیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے، جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردوں سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔

ترجمان کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت ملک بھر میں انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے قلات میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف ان کی کارروائیوں کو سراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button