لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کی بات تو ہوتی ہے لیکن انتخابات منعقد نہیں ہوتے، پیپلزپارٹی بلدیاتی انتخابات بھرپور تیاری کے ساتھ لڑے گی۔
ایکسپو سنٹر لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ سندھ نئے صوبے کے حق میں نہیں، سندھی عوام اس معاملے پر بہت جذباتی ہیں۔ پنجاب میں جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنانے کی قرارداد پہلے ہی جمع ہے۔
سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بننے سے اب تک ہم مختلف تجربات کرتے آ رہے ہیں۔ جمہوریت میں دھرنے اور احتجاج کرنا جائز ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ دو سال بعد عوام فیصلہ کریں گے کہ وہ حکومت کی کارکردگی سے خوش ہیں یا نہیں۔ عوام کا فیصلہ ہی حکومت کی کارکردگی کا اصل پیمانہ ہوگا۔




