پاکستان
Trending

اے این ایف کا بین الاقوامی منشیات نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 کلو آئس برآمد

کراچی: اے این ایف نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے افغانستان میں قائم نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا۔

اے این ایف کے مطابق کراچی پورٹ پر ایک کنٹینر کی تلاشی کے دوران 200 کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔ کارروائی کے دوران افغان نیٹ ورک کے سرغنہ احسان اللہ اور اس کے مقامی سہولت کار کو گرفتار کرلیا گیا۔

حکام کے مطابق ملزمان منشیات کی بین الاقوامی اسمگلنگ میں ملوث تھے اور برآمد ہونے والی آئس کو بیرون ملک منتقل کیا جانا تھا۔

اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے، جبکہ نیٹ ورک کے دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button