اسلام آباد: پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے احتجاج سے متعلق کیس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا تین رکنی لارجر بینچ آج سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔
عدالت نے چاروں صوبوں کے آئی جیز، چیف سیکرٹریز اور ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کر رکھا ہے۔ متعلقہ حکام احتجاج کے حوالے سے امن و امان اور انتظامی اقدامات سے متعلق عدالت کو آگاہ کریں گے۔




