پاکستان
Trending

دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں 17 ہلاک، آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی :سکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران 17 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پنجگور میں فتنہ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جبکہ ضلع کچھی کے علاقے دھاڈر میں کارروائی کے دوران مزید 2 دہشتگرد مارے گئے۔ کارروائیوں میں متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 15 سے 17 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج کے 10 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔ شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 جبکہ ہنگو میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

صدرِ مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کے عزم اور قربانیوں کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button