پاکستان
Trending

سیاسی اجتماع کی اجازت، شہریوں کے بنیادی حقوق پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:اسلام آباد ہائیکورٹ

 

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مجوزہ لانگ مارچ کے خلاف درخواست قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں پرامن سیاسی اجتماع کے آئینی حق کو تسلیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی سیاسی سرگرمی کے باعث اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہونے چاہئیں۔

فیصلے کے مطابق شہریوں کی آزادانہ نقل و حرکت، تجارت، کاروبار اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں ڈالی جاسکتی۔ عدالت نے طبی سہولیات اور تعلیمی اداروں تک شہریوں کی رسائی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوبائی حکومتوں اور انتظامیہ کو ضروری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے چیف سیکریٹریز، آئی جیز اور چیف کمشنر اسلام آباد کو سرکاری افسران کے لیے فوری ہیلپ لائن اور براہِ راست رابطے کا نظام قائم کرنے کا کہا ہے۔

عدالت نے قرار دیا کہ کسی سیاسی رہنما یا عوامی عہدیدار کی جانب سے سرکاری افسر پر مارچ میں شرکت یا سہولت کاری کے لیے دباؤ ڈالنے کی شکایت موصول ہونے پر فوری محکمانہ کارروائی کی جائے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی عوامی عہدیدار کی سرگرمی کے نتیجے میں اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے تو اسے آئین اور حلفِ عہدہ کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button