پاکستان
Trending

پاور سیکٹر اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، ریگولیٹری نظام مؤثر بنانے کے لیے سفارشات طے

 

اسلام آباد: پاور سیکٹر اصلاحات کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا دوسرا اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا۔

اجلاس میں پاور سیکٹر میں ریگولیٹری آزادی اور مؤثریت مزید مضبوط بنانے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے پاور سیکٹر اصلاحات سے متعلق سفارشات کے پیکیج پر اتفاق کرلیا۔

اجلاس کے دوران ریگولیٹری معاملات سمیت پاور سیکٹر میں اصلاحات کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی ایم سی اور معاون خصوصی وزیراعظم طارق باجوہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

کمیٹی کی سفارشات پاور سیکٹر میں ریگولیٹری نظام کی بہتری اور اصلاحات کے آئندہ مرحلے کے لیے اہم بنیاد فراہم کریں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button