پاکستان
Trending

پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ کا اعلیٰ سطحی روابط جاری رکھنے پر اتفاق

 

اسلام آباد: ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشین ہم منصب داتو سری محمد حسن سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاک ملائیشیا تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے تجارت اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور دیا۔ اس موقع پر برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مستحکم رکھنے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط کا تسلسل برقرار رکھنے کا بھی عزم کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button