پاکستان
Trending

اسحاق ڈار اور ایرانی ہم منصب کا رابطہ، آبنائے ہرمز کی صورتحال اور توانائی کی ترسیل پر تبادلہ خیال

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ٹیلی فون پر اہم رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال اور دوطرفہ امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اس گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ ترقی پذیر ممالک کے لیے توانائی کی بلا تعطل فراہمی اور عالمی سپلائی چین کا بحال رہنا انتہائی ضروری ہے۔ دونوں رہنماؤں نے تجارتی جہازوں کی محفوظ اور رواں دواں سمندری آمدورفت کو بھی ناگزیر قرار دیا۔

پاکستان نے مؤقف اپنایا ہے کہ وہ خطے میں توانائی کی ترسیل اور بحری تجارت کو درپیش خطرات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہا ہے۔ اسلام آباد نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ موجودہ بحرانوں کا پائیدار حل صرف بات چیت، سفارتی ذرائع اور تناؤ میں کمی کے ذریعے ہی ممکن ہے، اور پاکستان اس سلسلے میں اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button