کراچی: چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سی سپارک 2026 مشق کا جائزہ لیا۔ نیول چیف نے سمندر میں موجود مختلف بحری یونٹس اور کریکس ایریا کا دورہ کیا اور مشق کے دوران جاری آپریشنل سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔
یکم ستمبر سے جاری مشق میں پاک بحریہ کی بحری آپریشنز، جنگی تیاری اور امن سے جنگی حالات میں فوری منتقلی کی صلاحیت کو جانچا جا رہا ہے۔ مشق کے دوران مختلف آپریشنل منظرناموں میں بحری یونٹس کی کارکردگی اور باہمی رابطے کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
سی سپارک 2026 میں بغیر پائلٹ نظام اور ملٹی ڈومین آپریشنز بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور مختلف شعبوں میں مربوط بحری کارروائیوں کی صلاحیت کو پرکھا جا رہا ہے۔




