کراچی: سندھ کے 30 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا دوسرا روز جاری ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر (ای او سی) سندھ کے مطابق، مہم کے پہلے روز ہی صوبے بھر میں 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔
یہ مہم 27 ستمبر تک مسلسل جاری رہے گی، جس کے دوران صوبہ بھر میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو پولیو کے موذی مرض سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مزید تفصیلی احوال جانتے ہیں نامہ نگار سمعیہ خورشید سے۔




