نیویارک: وزیراعظم نے نیویارک میں بل گیٹس سے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں پولیو کے خاتمے، صحت اور زراعت کے شعبوں میں تعاون سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے جاری کوششوں اور صحت عامہ کے شعبے میں تعاون پر گفتگو ہوئی۔ زراعت کے شعبے میں جدید ٹیکنالوجی اور باہمی تعاون کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔
دونوں جانب سے مختلف شعبوں میں جاری تعاون کو مزید وسعت دینے اور عوامی فلاح سے متعلق منصوبوں میں شراکت داری کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔




