پاکستان
Trending

آئی ایم ایف مشن اور سٹیٹ بینک حکام آج مذاکرات کریں گے، اہم معاشی امور زیرِ غور

 

اسلام آباد: آئی ایم ایف اور اسٹیٹ بینک حکام کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہوں گے، جن میں پاکستان کی معاشی صورتحال اور اہم مالیاتی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ، بنیادی شرح سود اور ایکسچینج ریٹ سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوگی۔

اسٹیٹ بینک حکام آئی ایم ایف وفد کو ملکی معاشی کارکردگی، مالیاتی صورتحال اور اہم معاشی اشاریوں سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاکستان کی جانب سے طے شدہ معاشی اہداف پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر تک کی مالی معاونت ملنے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button