پاکستان
Trending

شہباز شریف کی پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات، پاکستان آمد کی دعوت

 

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی، امن اور استحکام سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اسماعیلی برادری کی دیرینہ اور قابلِ قدر خدمات کو سراہا۔ انہوں نے امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے باہمی تعاون کو مزید جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے باقاعدگی سے دورے کرنے کی دعوت بھی دی۔ دونوں جانب سے باہمی روابط اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button