پاکستان
Trending

پاکستان میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع، وزیراعظم کی امریکی و پاکستانی بزنس کونسلز سے ملاقات

 

نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امریکی اور پاکستانی بزنس کونسلز کے وفود نے نیویارک میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ اور مختلف شعبوں میں کاروباری مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، فنانس، زراعت، کان کنی اور معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی معیشت استحکام اور ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے۔ حکومت کاروباری سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے ساتھ نجی شعبے کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معیشت کو ڈیجیٹل بنانے، ٹیکنالوجی کے فروغ اور ای گورننس کے لیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، جبکہ کاروباری شعبے کے لیے اصلاحات بھی کی جا رہی ہیں۔

وزیراعظم نے بتایا کہ پی آئی اے کے بعد پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی نجکاری کا عمل بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری روابط کو مزید وسعت دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button