پاکستان
Trending

وزارتِ خارجہ کی مسجد میں توسیع، اسحاق ڈار نے سنگِ بنیاد رکھ دیا

 

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے وزارتِ خارجہ کی مسجد کی توسیع اور تزئین و آرائش کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق توسیعی منصوبے کے تحت مسجد میں نمازیوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی اور مختلف سہولیات کو بھی جدید بنایا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسجد کی توسیع کا مقصد نماز کی ادائیگی کے لیے زیادہ کشادہ جگہ کی ضرورت پوری کرنا ہے۔

توسیع اور تزئین و آرائش کے بعد مسجد میں نمازیوں کے لیے مزید بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button