پاکستان
Trending

پاکستانی قوم کے عزم، یکجہتی اور استقامت کا معترف ہوں، انتونیو گوتریس

 

اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نشانِ امتیاز سے نوازے جانے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اعلیٰ اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے ممنون ہیں۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور فراخ دلی کے عینی شاہد ہیں۔ انہوں نے یہ اعزاز اقوام متحدہ میں کام کرنے والے تمام خواتین و حضرات کی جانب سے قبول کرنے کا اعلان کیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے عزم، یکجہتی اور استقامت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں خدمات انجام دینے والے پاکستانی دستے اس عظیم قوم کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہیں۔

گوتریس نے کہا کہ پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو طاقت اور عزم کے ساتھ ہمدردی اور انسانیت کے جذبات بھی رکھتی ہے۔ انہوں نے پاکستانی عوام کی جانب سے دکھائی جانے والی مہمان نوازی اور تعاون کو بھی سراہا۔

اپنی تقریر کے دوران انتونیو گوتریس نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی شاعری کا تذکرہ بھی کیا اور اقبال کے پیغام کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ نشانِ امتیاز ان کے لیے ایک اعزاز ضرور ہے، تاہم وہ اسے اقوام متحدہ کے ان تمام کارکنوں کی خدمات کے اعتراف کے طور پر قبول کرتے ہیں جو دنیا بھر میں امن، سلامتی اور انسانیت کی خدمت کے لیے کام کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button