پاکستان
Trending

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز سے نواز دیا گیا

 

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے انتونیو گوتریس کو پاکستان کا اعلیٰ سول اعزاز نشانِ امتیاز عطا کیا۔

انتونیو گوتریس کو یہ اعزاز بین الاقوامی خدمات اور عالمی امن و سلامتی کے لیے ان کی کاوشوں کے اعتراف میں دیا گیا۔ انہیں پاکستان کے مخلص دوست کی حیثیت سے بھی قومی اعزاز سے نوازا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی عالمی سطح پر امن، سلامتی اور انسانی بہبود کے لیے خدمات قابلِ قدر ہیں۔

تقریب میں اعلیٰ حکومتی حکام اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور عالمی امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز سے نوازا جانا پاکستان اور اقوام متحدہ کے درمیان مضبوط تعلقات اور عالمی سطح پر ان کی خدمات کے اعتراف کی علامت قرار دیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button