اسلام آباد: رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت مذاکرات کے لیے تیار ہے اور بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے گئے، تاہم ریاست کو یرغمال بنا کر کسی قسم کے مطالبات منوانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کو ذاتی یا سیاسی ایجنڈے پر ترجیح دی جانی چاہیے۔ رانا ثناءاللہ کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت مارچ کے لیے سرکاری وسائل استعمال کر رہی ہے، تاہم اب تک احتجاج میں چند ہزار سے زیادہ افراد شریک نہیں ہوئے۔
رانا ثناءاللہ نے پی ٹی آئی پر سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف شہدا کے جنازے ہو رہے تھے جبکہ دوسری جانب عوام کو احتجاج کے لیے ورغلایا جا رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا مؤقف واضح ہے کہ دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔




