پاکستان
Trending

وزیراعظم کی ہاؤسنگ اور کاروباری شعبے کو آسان قرضوں کی فراہمی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں ہاؤسنگ، زرعی شعبے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کو قرضوں کی فراہمی سے متعلق صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ایز کو مالی وسائل کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں ختم کرکے قرضوں کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو اس حوالے سے عملی اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایس ایم ایز ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، اس لیے ان کی استعداد کار بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے سمیڈا کو ایس ایم ایز کو عالمی ویلیو چین سے منسلک کرنے کے لیے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم نے ہاؤسنگ فنانس کے فروغ کے لیے بینکوں کو سہولت فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیگر صوبے بھی پنجاب کی طرز پر اراضی ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کریں۔

اجلاس میں ہاؤسنگ، زراعت اور ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کی فراہمی میں حائل مسائل اور ان کے حل کے لیے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button