بین الاقوامی
Trending

ایران نے جوہری معاہدے کے کئی مواقع ضائع کیے، اب ضمانت درکار ہے: مارکو روبیو

 

واشنگٹن :امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر امریکہ کے ساتھ معاہدے کے متعدد مواقع ضائع کیے ہیں۔

ایتھنز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مارکو روبیو نے واضح کیا کہ واشنگٹن صرف ایسے معاہدے کو قبول کرے گا جو ایران کے جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے کی ضمانت فراہم کرے۔

مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ ایران کو جنگ کے خاتمے کے لیے یورینیم افزودگی کی اپنی صلاحیت میں بامعنی کمی کرنا ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ نے ایران کی معاشی صورتحال پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی معیشت شدید زوال کا شکار ہے۔ ان کے مطابق ایران سے تیل کی ترسیل میں اضافہ ہوا ہے اور اس وقت تقریباً اتنا ہی تیل برآمد کیا جا رہا ہے جتنا تنازع سے قبل کیا جاتا تھا۔

روبیو نے مزید دعویٰ کیا کہ ایران آبنائے ہرمز پر اپنا کنٹرول کھو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button